کراچی : ای او بی آئی ہیڈ آفس کراچی کے شعبہ انسانی وسائل کے جاری کردہ آفس آرڈر نمبر 119/2026 جاری کے تحت اعلی افسران کی تقرری اور تبادلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ منتقلی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
ان فسران میں ناصر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر کو راولپنڈی ریجنل آفس سے بی اینڈ سی-III، اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ احسان احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کو سرگودھا ریجنل آفس سے راولپنڈی ریجنل آفس میں ریجنل ہیڈ کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔
مسباح الدین شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر کو چکوال ریجنل آفس سے چکوال ریجنل آفس میں ریجنل ہیڈ کے طور پر منتقل کیا گیا ہے اور وہ سرفراز احمد کی واپسی تک لوک آفٹر چارج سنبھالیں گے۔ حضرت علی عطاری ڈپٹی ڈائریکٹر کو فیصل آباد سنٹرل ریجنل آفس سے سرگودھا ریجنل آفس میں ریجنل ہیڈ کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔

ہیرا لطیف ڈپٹی ڈائریکٹر کو فیصل آباد ساؤتھ ریجنل آفس سے فیصل آباد نارتھ ریجنل آفس منتقل کیا گیا ہے ۔عبدالسلام اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فیصل آباد ساؤتھ ریجنل آفس سے فیصل آباد سنٹرل ریجنل آفس منتقل کیا گیا ہے۔ شاہزاد علی انور ڈپٹی ڈائریکٹر کو گوجرات ریجنل آفس سے فیصل آباد ساؤتھ ریجنل آفس منتقل کیا گیا ہے۔
عبید اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو اسلام آباد ایسٹ ریجنل آفس سے راولپنڈی ریجنل آفس میں ڈی آر ایچ کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔ مسرت سنا ڈپٹی ڈائریکٹر کو راولپنڈی ریجنل آفس سے اسلام آباد ویسٹ ریجنل آفس میں ویسٹ آئینج بیفٹس کے انچارج کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔
تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوراً اپنے چارج ریلی کوئش یا اسمنشن رپورٹ انسانی وسائل کے محکمے کو پیش کریں۔ یہ آرڈر ای او بی آئی کے چیئرمین کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
