کراچی : ڈائریکٹر جنرل پرائیوایٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد افضال نے سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نجی تعلیمی ادارے کنٹرول اینڈ ریگولیشن رولز 2005 کی شق نمبر 13 کے تحت مستحق ، ذہین اور قابل طلبہ کو رولز کے تحت اسکولز میں طلبہ کی کل تعداد کا 10 فیصد کے پراپر فری شپ فراہم کریں ۔
انہوں نے مذید حکم دیا کہ مستحق ذہین اور قابل طلبہ کو بھی دوسرے طلبہ کے ساتھ اچھی تعلیم کے مواقع حاصل ہو سکیں ۔ اس سلسلے میں متعدد بار عمل درآمد کے لئے وقتاً فوقتا سرکلر، خطوط ، پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا کے ذریعے نجی تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا جا چکا ہے ۔
پروفیسر محمد افضال نے مذید کہا کہ ایسے بھی تعلیمی ادارے جنہوں نے ابھی تک %10 فری شپ کی لٹیں ڈائر یکٹریٹ میں جمع نہیں کرائی ہے وہ فوری طور پر اپنے اپنے اداروں کی فری شپ لٹیں بھیجے گئے پرفارمے پر جمع کرا دیں ۔ ایسے بھی تعلیمی ادارے جولشیں جمع کرانے میں نا کام پاۓ گئے ان کے لئے معائنہ ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے %10 فری شپ کو یقینی بنائیں گی ۔
لیٹر میں مذید کہا گیا ہے کہ عمل درآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف آرڈیننس اور ایکٹ کی شق نمبر 8 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اورکوئی بھی عذر قابل قبول نہ ہو گا ۔
ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز نے آج بروز جمعہ کو ڈائریکٹریٹ کے افسران کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ۔ جس میں افسران کو مخاطب کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے لئے احکامات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے رولز 2005 کی شق نمبر 12 کے تحت پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن قائم کریں تا کہ (PTA) رولز کی شق نمبر 13 پر عمل درآمد کے لئے مستحق ذہین اور قابل طلبہ کا تعین کر سکے اور ان طلبہ کو رولز کے تحت %10 بچوں کو فری شپ دی جا سکے۔
اس کے لئے پہلے بھی ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا اور اب ایک اور خط کے ذریعے یاد دھانی کرائی گئی ہے تاکہ تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے اپنے اسکولز میں پرنٹس ٹیچرز ایسوی ایشن قائم کر میں اور ڈائر یکٹریٹ میں اس کی کاپی جمع کرائیں عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈائریکٹوریٹ نے PTA کو بھی بذریعہ خط ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مستحق طلبہ کا تعین کرنے کے بعد فری شپ کی فراہمی کے لئے لسٹ اسکول انتظامیہ کو
بھیجیں اور ڈائریکٹوریٹ کو اس سے مطلع کریں۔