Home پاکستان اکتوبر تا دسمبر توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا

اکتوبر تا دسمبر توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد :کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر دو ہزار پچیس کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرادی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیے۔وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزیدریکارڈ پبلک کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تادسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔

اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدرکےملٹری سیکریٹری، صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکریٹری اقتصادی امور، سیکریٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے ۔

کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ ،تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، سکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔

Exit mobile version