اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کے رول 60-A کے تحت مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 23 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان میں بلوچستان سے منیر احمد خان کاکڑ (کوئٹہ) ، اسلام آباد سے راجہ رضوان عباسی ،خیبرپختونخوا سے نوید اختر ، عبد الستار خان ، رحمان اللہ (پشاور) اور قاضی محمد ارشاد (ایبٹ آباد) شامل ہیں ۔

پنجاب سے اعظم نذیر تارڑ ، محمد احسن بھون ، حفیظ الرحمان چوہدری ، سلمان اکرم راجہ ، شفقات محمود چوہان ، محمد مقصود بٹارِ ، عامر سعید راں ، چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ ، پیر محمد مسعود چشتی اور ذاکر اکرم گوندل (لاہور) کے علاوہ سید قلبِ حسن (راولپنڈی) شامل ہیں ۔
سندھ سے منیر احمد ملک ، فاروق حامد نائیک ، صلاح الدین احمد ، محمد سلیم منگریو، عابد شاہد زبیری (کراچی) اور عبیداللہ ملانو (سکھر) سے شامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ارکان کی کامیابی کا حتمی انحصار ان کی اسناد/ڈگریوں کی تصدیق پر ہو گا ۔ نوٹیفکیشن پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کے دستخط موجود ہیں ۔