اياز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ کراچی کو پھر سے دنيا کا خوبصورت اور پرامن شہر بنانا ہوگا۔
قومی عوامی تحريک کے سربراہ اياز لطيف پليجو نے کراچی يونيورسٹی ميں طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی کے ليے تفريق اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا. کراچی ملک کی معيشت کا مرکز ہے، اس کی تباہی ملک دشمنی ہے.
اياز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ علم اور ترقی چاہتے ہيں، ان پر دوباره نيا تجربہ نه کيا جائے. سندھ تہذيبوں کی ماں ہے، انڈس سولائيزيشن پر دنيا کو فخر ہے. ملک ميں جمہوريت اور آئين کی بالادستی چاہتے ہيں.
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوٹے ہوئے ايک ايک روپے اور ايک ايک جرم کا حساب سندھی اور اردو بولنے والے محنت کش ليں گے. سندھ، سائوتھ پنجاب اور بلوچستان غربت، بيروزگاری اور کرپشن کے گرداب ميں ہيں۔ پاکستان کو ايک نئے اقتصادی، آئينی اور سماجی چارٹر کی ضرورت ہے.
ان کے مطابق سندھ کے مزدورو بيروزگار اور ان کے بچے تعليم سے محروم ہیں جبکہ طلبہ پندره سال سے شديد احساس محرومی کا شکار ہیں. دانائی سے کام نه ليا تو چين آمريکا ٹکراءُ ميں ہم نقصان اُٹھائيں گے. علم، ادب اور ثقافت کے بغير قوميں کھوکھلی ہوجاتی ہيں.
انہوں نے کہا کہ سندھ کو سرداری نظام اور وڈيره شاہی سے نجات دلانا ہوگی. ہمارا ادب اور فن امن، برابری اور محبت کی بنياد ہے. اقليتوں کے تحفظ، رواداری اور برابری سے پاکستان کو کامياب بنانا ہوگا.
اياز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ ہمارا تعليمی نصاب جديد، انسان دوست اور سائينٹفک ہونا چاہيے. نوجوان فيصلہ سازی اور انتخابات ميں بھرپور حصہ ليں. سياسی مفادات کی جنگ ميں پاکستانی معيشت اور عوام کو نشانہ نہ بنايا جائے.