Home تازہ ترین سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر ڈیڑ میں غیر قانونی انکروچمنٹ، انتظامیہ خاموش...

سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر ڈیڑ میں غیر قانونی انکروچمنٹ، انتظامیہ خاموش تماشائی

کراچی ( ) کورنگی نمبر ½1 میں واقع سندھ گورنمنٹ ہسپتال پریمیسس کی رہائشی بلڈنگ کی چھتوں پر غیر قانونی تعمیراتی کام سے بلڈنگ و اطراف میں رہنے والوں کی زندگیوں کو جان کا خطرہ لا حق جبکہ غیر قانونی تعمیرات سے قبضہ مافیا اپنی جیبیں گرم کرنے لگے۔

انہیں انسانی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہسپتال کے اطراف میں رہائشی پزیر عوام کی حکومت سندھ سے مودبانہ اپیل ہیکہ ہسپتال میں ناجائز انکروچمنٹ کو فوری طور پر مسمار کیا جاۓ اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جاۓ تاکہ قیمتی معصوم جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور جو لوگ سندھ گورنمنٹ ہسپتال پریمیسس کی چتھوں سمیت اطراف میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ۔

DHO افضل اوڈھو کورنگی MS حمیرا جبیں بھی اپنی ذمیداری کو احسن طریقے سے نبھائیں اور انسانی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اگر اس غیر قانونی تعمیرات کو نہ روکا گیا تو مسقبل میں لاء اینڈ آ رڈر کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

Exit mobile version