Home پہلا صفحہ شاہراہ فیصل نرسری میں تاجر فراز خان پر قاتلانہ حملہ ‛ 4...

شاہراہ فیصل نرسری میں تاجر فراز خان پر قاتلانہ حملہ ‛ 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی : شاہراہ فیصل نرسری شیل پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے شہری فراز خان کو زخمی کر دیا ۔

تھانہ ٹیپو سلطان پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شخص زخمی ہو گیا جسے پہلے نجی اسپتال اور بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 40 سالہ محمد فراز خان ولد محمد خان کے نام سے کی گئی۔

زخمی شہری پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 کا رہائشی اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے، ایس ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر طارق محممود کیمطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا، زخمی شہری کو اپنے بزنس پارٹنر طارق ‛ کرم اللہ ‛ مظہر اور منصور شاہ سے روڈ پچنگ اور گارڈن کی صفائی کے ٹھیکوں کی مد میں لیئے گئے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے لینے تھے ۔ زخمی شہری رقم کی واپسی کا تقاضہ کر رہا تھا، زخمی شہری کو موبائل فون پر دھکمی آمیز پیغامات بھی موصول ہوئے تھے ۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی گئی، زخمی شہری کو ایک گولی گال پر لگی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے تین خول برآمد کر لئے، اطراف میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں، پولیس نے زخمی شہری کا بیان بھی قملبند کر لیا ہے، زخمی شہری مقدمے میں 3 ملزمان کو نامزد کرا دیا ہے ۔ جن پر تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ نمبر 106 زیر دفعہ 324/109/34 ت پ درج کر لیا گیا ہے ۔

Exit mobile version