Home علاقائی چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس، 10 رکنی انتظامی کمیٹی منتخب

چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس، 10 رکنی انتظامی کمیٹی منتخب

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی): چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کے اہم ترین اجلاس کا انعقاد باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے 10 رکنی زمہ دار کمیٹی کا انتخاب کیا گیا چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری صلاح الدین تنولی نے حاصل کی اجلاس میں قاضی نثار احمد خان تنولی شیر بہادر خان ماسٹر محمد فیاض حبیب الرحمن تنولی عرف مان لالہ احمد زمان تنولی محمد ارسلان قاری محمد زبیر تنولی راج محمد پاجی راجہ محمد ندیم شاہ نواز تنولی عبد القدیر تنولی پاشا صاحب عبد الکریم لال اکبر تنولی بابو محمد شکیل تنولی محمد عدنان تنولی ہمایوں الطاف خان تنولی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے چند اہم امور پر فیصلے کیے گئے اجلاس میں چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کو مزید بہتر بنانے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھانے اور انتظامات کے لیے 10 رکنی کمیٹی ممبران کے زمہ داران کا چناؤ کیا گیا جس کے مطابق فوجی خان بہادر راج محمد پاجی ماسٹر محمد فیاض حبیب الرحمن تنولی عرف مان لالہ احمد زمان تنولی محمد ارسلان قاری محمد زبیر تنولی عبدالحسیب خان تنولی عبداللہ خان جنید تنولی کو انتظامی کمیٹی کے ممبران منتخب کیا گیا جو کہ تمام تر زمہ داریاں نبھانے کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گے چھوہر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کا آئندہ اجلاس 19 جنوری کو منعقد ہوگا جس میں مزید اہم فیصلے کیے جائیں گے

Exit mobile version