Home علاقائی ڈی پی او خوشاب کی جانب سے کرسمس پر مسیحی اہلکاروں کے...

ڈی پی او خوشاب کی جانب سے کرسمس پر مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب

خوشاب: ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی جانب سے کرسمَس کے موقع پر مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مسیحی اہلکاروں کو ڈی پی او آفس جوہرآباد میں مدعو کیا گیا، جہاں ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ان کے ساتھ مل کر کرسمَس کا کیک کاٹا۔

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میڈم نگہت فردوس نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او نے مسیحی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو کرسمَس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو بلا تعصب، مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔

تقریب کے دوران ڈی پی او خوشاب نے مسیحی اہلکاروں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ تقریب میں موجود مسیحی برادری کے افراد نے ڈی پی او خوشاب اور محکمہ پولیس کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version