کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (SSUET) کے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام آئی ٹرپل ای انڈسٹریل الیکٹرانکس سوسائٹی ڈے اور ممبرشپ ڈرائیوکا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ نے مختلف شعبہ جات کے انڈر گریجویٹ طلباء کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کیا۔
پروگرام کا افتتاح IEEE IES کراچی کے چیئر اور فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ (FOECE) کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عامرنے کیا، جنہوں نے IEEE میں شمولیت کے فوائد پرروشنی ڈالی۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر عامر نے نیٹ ورکنگ، مہارت میں اضافہ، اور کیریئر میں ترقی کے لیے IEEE کی جانب سے پیش کی جانے والی آفرز کی تفصیلات سے آگاہ کیا تاکہ طلباء اور اساتذہ خود کا آئی ٹرپل ای سے ہم آہنگ کرکے،اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔
ایمبیڈڈ سسٹمز، گرین انرجی، اور زیرِ آب مواصلات کے ماہر، سرسیدیونیورسٹی کے فارغ التحصیل پروفیسر ڈاکٹر ایم یوسف عرفان ضیا نے "Cost-effective Ocean Exploration Technologies” پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی، جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ڈاکٹر اویس یاسین نے "Industry 4.0/5.0 in Pakistan along with Challenged and Opportunities” پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ دونوں پریزنٹیشن کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ سیشن کے دوران مشترکہ تکنیکی علم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ریکٹر اور IEEE کراچی سیکشن کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے IEEE کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور تعلیم اور کیریئر کی ترقی میں پروفیشنل سوسائٹیز کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے سرسید یونیورسٹی میں IEEE انڈسٹریل الیکٹرانکس سوسائٹی کی چیئر کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے اختراعی منصوبوں کے لیے فنڈ حاصل کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین نے اس تجویز کی تائید کی اور چیئر کے قیام میں پروفیسر چودھری کی رہنمائی کی درخواست کی۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین نے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی کے ہمراہ مہمان خصوصی اور مقریرن کو شیلڈز پیش کیں۔ مزید برآں، IES ڈے کے انتظامات کے لیے محنت کرنے والے رضاکار طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب کا اختتام پرمہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ کیک کاٹا اور آخر میں شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کی سینئر لیکچرار محترمہ ماریہ اشرف نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ IEEE IES ممبرشپ ڈرائیو نے سرسید یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی میں انڈسٹرئیل الیکٹرانکس سوسائیٹی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیااور انھیں اس تنظیم سے منسلک ہونے کی ترغیب دی۔