Home پاکستان ترکی میں 2پاکستانی طالبہ کے لیے بین الاقوامی ٹریول ایوارڈ

ترکی میں 2پاکستانی طالبہ کے لیے بین الاقوامی ٹریول ایوارڈ

یہ ایوراڈانٹر نیشنل سوسائٹی آف اینٹی مائیکرو بائل کیموتھیرپی نے دیا ہے، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا بیان

ترکی میں ٹریول ایوارڈجیتنے والی سدرہ اصغر اور رابعہ الیاس کا تعلق ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی سے ہے

کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی اسکالر سدرہ اصغر اور رابعہ الیاس نے 3 تا6 دسمبرترکی کے شہراستنبول میں منعقدہ 33ویں انٹر نیشنل کانگریس آف اینٹی مائیکرو بائل کیموتھیرپی (آئی سی سی) میں نہ صرف شرکت کی بلکہ انٹر نیشنل سوسائٹی آف اینٹی مائیکرو بائل کیموتھیرپی کے ینگ انویسٹی گیٹر ٹریول ایوارڈ کی مد میں 2ہزاریورو بھی اپنے نام کرلیے۔پاکستانی طالبات دنیا کی اُن9کامیاب محققین میں شمال ہیں جنھیں ٹریول ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی ا ور حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ینگ انویسٹی گیٹر ٹریول ایوارڈکا مقصدمختلف شعبوں میں نوجوان محققین کی تحقیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کانفرنس دو سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے جس کا سلسلہ1959ء سے جاری ہے۔ موجودہ کانفرنس میں 75ممالک کے400سائینسدانوں نے شرکت کی جس میں 260سے زیادہ پوسٹر پریزنینٹر شامل تھے۔ واضح رہے کہ انٹر نیشنل سوسائٹی آف اینٹی مائیکرو بائل کیموتھیرپی کا مقصد دنیا بھر میں اینٹی مائیکرو بائل کیموتھیرپی کے متعلق آگاہی کو عام کرنا ہے۔ اس انٹر نیشنل کانگریس سے محققین کو تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم میسر آیا۔ ان کامیاب اسکالرز کی وطن واپسی پر بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی ا ور حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے ریسرچ طالبات اور ان کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر ایاز احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں طالبات کی محنت اور لگن کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے جوطالبات کی تحقیق کے اعلیٰ معیار کو تسلیم کرتا ہے۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمننے بھی ریسرچ اسکالر کو اس کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

Exit mobile version