Home بلاگ سرکاری محکمے خسارے کا شکار کیوں؟

سرکاری محکمے خسارے کا شکار کیوں؟

تحریر: معظم بھٹہ

کراچی شہر ہمیشہ وسائل کی کمی کا شکار رہا ہے دو / تین سال پہلے سنھ گورنمنٹ نے کراچی میں ریڈ بس سروس کا آغاز کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی لیکن کراچی کی آبادی کے حساب سے ابھی بھی یہ سروس تنگی داماں کا شکار ہے۔

گزشتہ دن ملیر ہالٹ سے کلفٹن جانے والے روٹ نمبر EV 1 میں سفر کیا.مشاہدے میں یہ بات رہی کے گاڑی میں مسافروں کی تعداد کم تھی یعنی گاڑی میں سیٹس خالی تھیں وجہ انتظامیہ کی جانب سے EV 1 و دیگر بس روٹ جیسا کہ EV 2 EV 3 اور R9 کا کرایہ فکس ہوتا ہے.

جیسے گلشن حدید سے ملیر تک کا کرایہ 50 روپے ہے اگر اسی طرح EV 1 کا کرایہ ملیر سے ایف ٹی سی تک 50 روپے کردیا جائے تو مناسب ریوینیو جنریٹ ہوسکتا ہے گاڑی کا کرایہ اس روٹ پہ 100 روپے فکس کرنا مناسب نہیں فائدے کے بجائے نقصان ہی ہورہا ہے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہیں۔ تاکہ عوام اور محمکے دونوں کا فائدہ ہوسکے۔

NO COMMENTS

Exit mobile version