لاہور( ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد بلال باگڑیاں میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔
کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، خطیب مرکز ختم نبوت مولانا محبوب الحسن طاہر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مجلس ٹا ؤن شپ کے سرپرست مولانا عزیز اللہ، مولانا محمدخان، مجلس ٹاؤن شپ کے امیر پیرمحمدآصف، مولانا مہتاب فاروق، مولانا حبیب الرحمن، مفتی محمدنوید لاہوری، مفتی محمدآصف انبالوی، مولانا محمداعظم، مولانا سمیع اللہ ودیگر نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانیت صیہونی تحریک ہے قادیانی صرف ختم نبوت کے منکر نہیں بلکہ اہل بیت سے کرام کے بھی گستاخ ہیں اس فتنے سے امت مسلمہ کو بچانا اہم دینی فریضہ ہے قادیانی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔ فلسطینی صورتحال میں مسلم حکمرانوں نے بے حسی کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ قادیانیت کے دجل وفریب سے آگاہی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔فلسطینی صورتحال میں مسلم حکمرانوں نے بے حسی کا ثبوت دیا،قادیانیت یورپی ممالک کا تربیت یافتہ، اسرائیل کا ایجنٹ اور صیہونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ہے، قادیانیت کا وجود ننگ انسانیت اور ملت اسلامیہ کیلئے ناسور اور اسلام ایمان کیلئے زہر قاتل ہے، قادیانی گروہ اسلام کا ٹا ئٹل استعمال کر کے اپنے کفر وارتداد کو اسلام بنا کر پیش کر کے دجل وتلبیس سے کام لے رہا ہے۔
اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں سرکوبی کیلئے پر امن جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف خاموشی آج کا سب سے بڑا ظلم ہے۔
مسلم حکمران یک زبان ہو کر عالمی برادری کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں تا کہ بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کو روکا جاسکے۔اکابرین امت نے ہر دور میں کہا کہ قادیانیت یہودیت کا چربہ ہے۔ علماء نے مطالبہ کیا کہ قادیانی اور اسرائیلی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔