Home علاقائی شہباز سہوترا کیتھولک آرچ ڈایوسس آف کراچی کے لیگل ایڈوائزر مقرر

شہباز سہوترا کیتھولک آرچ ڈایوسس آف کراچی کے لیگل ایڈوائزر مقرر

ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کی قانونی مہارت اور تجربے سے آرچ ڈایوسس کو بہت فائدہ ہوگا،بشپ بینی ماریو ٹریوس

ذمہ داری کو دیانت داری سے نبھانے اور آرچ ڈایوسس کے مفادات کے تحفظ کی کوشش کروں گا،شہباز سہوترا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر): آرچ ڈایوسس آف کراچی کے بشپ بینی ماریو ٹریوس نے معروف قانون دان ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کو کیتھولک آرچ ڈایوسس آف کراچی کالیگل ایڈوائزرمقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کے بعد ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کی ذمہ داریوں میں آرچ ڈایوسس کی قانونی معاملات میں رہنمائی کرنا اور عدالتوں میں ان کے حقوق کا تحفظ شامل ہوگا۔ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کو یہ عہدہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قانونی شعبے میں ان کے گہرے تجربے کی بناء پر دیا گیا ہے۔ وہ ماضی میں مختلف پیچیدہ کیسز لڑ چکے ہیں جن میں انسانی حقوق، شہری حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے معاملات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، شہباز سہوترا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے بھی خدمات انجام دی ہیں اور اس ادارے کے ساتھ ان کا پیشہ ورانہ تعلق قانونی امور کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتا ہے۔اس تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بشپ بینی ماریو ٹریوس نے کہا کہ "ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کی قانونی مہارت اور تجربے سے آرچ ڈایوسس کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان کی تقرری سے آرچ ڈایوسس کے قانونی معاملات میں ایک نئی مضبوطی آئے گی اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنی بہترین خدمات پیش کریں گے۔”ایڈوکیٹ شہباز سہوترا نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آرچ ڈایوسس آف کراچی کا قانونی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ میں اس ذمہ داری کو دیانت داری سے نبھانے اور آرچ ڈایوسس کے مفادات کی بہترین ممکنہ نمائندگی کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔”اس تقرری کے بعد ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کی جانب سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ قانونی چیلنجز کا بھرپور طریقے سے سامنا کریں گے اور آرچ ڈایوسس کی قانونی حکمت عملی کو مزید مضبوط کریں گے۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت کیتھولک برادری کو قانونی معاملات میں مؤثر نمائندگی ملے گی۔مزید برآں، آرچ ڈایوسس آف کراچی کے دیگر عہدیداران اور کیتھولک برادری نے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایڈوکیٹ شہباز سہوترا کی خدمات سے آرچ ڈایوسس کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

Exit mobile version