Home بلاگ پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ

پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ

16 سے 19 اکتوبر 1952ء کے درمیان دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں پہلا قدم رکھا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت عبدالحفیظ کاردار نے کی جب کہ بھارتی ٹیم کے قائد لالہ امرناتھ تھے جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی گیند پھینکنے کا اعزاز خان محمد کو حاصل ہوا جب کہ بھارتی اوپنر پنکھج رائے کو بولڈ کرکے پہلی وکٹ بھی انہی نے حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا کیچ نذر محمد نے لیا۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 372 رنز بنائے اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز کے اسکور پرڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا رن بنانے کا اعزازبھی نذرمحمدنے حاصل کیا۔ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی فقط 152 رنز بنا سکی۔ یوں بھارت نے یہ پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز 70 رنز سے جیت لیا۔

Exit mobile version