Home علاقائی سیلفی بناتے نوجوان دریا میں گر گیا

سیلفی بناتے نوجوان دریا میں گر گیا

وادی نیلم میں سیگام کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے نوجوان دریا میں گر گیا۔

پولیس کے مطابق سیگام کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے مذکورہ نوجوان پاؤں پھسلنے سے دریا میں گرا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں جن کی جانب سے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دریا میں گرنے والے نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

دریا میں گرنے والے نوجوان کا نام علی اور عمر 18 سال بتائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version