Home عالمی سعودی وزارت افرادی قوت: حج و عمرہ عارضی ویزوں کی فروخت جرم،...

سعودی وزارت افرادی قوت: حج و عمرہ عارضی ویزوں کی فروخت جرم، 50 ہزار ریال جرمانہ

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے حج و عمرہ کے لیے جاری کردہ عارضی ورک ویزوں کے غلط استعمال کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ یہ ویزے فروخت کرنا یا انہیں کسی دوسرے فرد کو کام کے لیے منتقل کرنا قانونی خلاف ورزی ہے۔ اس قسم کی خلاف ورزیوں پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا اور متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج و عمرہ سروسز کے لیے پانچ سال تک بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔

سیزنل ویزوں کی شرائط:

ویزا کی مدت: سیزنل ورک ویزے ایک سال کے لیے جاری کیے جائیں گے، جس میں کارکن ابتدائی 90 دن قیام کر سکیں گے، اور بعد میں مزید 90 دن کی توسیع کی جا سکے گی۔

ویزا کا اطلاق: سیزنل ورک ویزے ماہ شعبان سے شروع ہو کر ہجری سال کے پہلے مہینے محرم تک کارآمد ہوں گے۔

ورک ایگریمنٹ: آجر و اجیر کے درمیان ورکنگ ایگریمنٹ لازمی ہوگا تاکہ ملازم کے حقوق کی ضمانت دی جا سکے۔

میڈیکل انشورنس: ویزا کے اجرا کے لیے کارکن کے لیے میڈیکل انشورنس فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

اہم اقدام:

سعودی کابینہ نے حج و عمرہ سیکٹر کے لیے بیرون ملک سے عارضی کارکنوں کے درآمد کے لیے ویزوں کے اجرا کا لائحہ عمل منظور کیا ہے، جس کا مقصد حج و عمرہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

خلاف ورزیوں کی صورت میں کارروائی: خلاف ورزی کی صورت میں بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ جرمانے کا اطلاق ہو سکتا ہے اور دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔ اس سخت اقدام کا مقصد عارضی ویزا کے نظام کو شفاف بنانا اور اس کے غلط استعمال کو روکنا ہے تاکہ حج و عمرہ خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

Exit mobile version