Home بلاگ سلطان سلیم اول کی پیدائش: سلطنت عثمانیہ کے پہلے خلیفہ کا تعارف

سلطان سلیم اول کی پیدائش: سلطنت عثمانیہ کے پہلے خلیفہ کا تعارف

آج کے دن (10 اکتوبر 1470ء {4/5 ربیع الثانی 875ھ}) کو عثمانی سلطان سلیم اول یا یاووز سلطان سلیم خان کی پیدائش اماسیہ (موجودہ ترکی) میں ہوئی۔

سلطان سلیم اول، عثمانی سلطان بایزید دوم کے بیٹے تھے، جو زیادہ تر اندلسی مسلمانوں اور یہودیوں کو ہسپانوی ظلم و ستم سے بچا کر عثمانی علاقوں میں پناہ دینے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ سلطان محمد فاتح، قسطنطنیہ کے فاتح، کے پوتے اور سلطان سلیمان قانونی کے والد و پیش رو تھے۔

سلطان سلیم اول نہ صرف 9ویں عثمانی سلطان/پادشاہ تھے بلکہ 1516/1517ء (922ھ) میں مکہ، مدینہ اور یروشلم سمیت مشرق وسطیٰ کے بیشتر حصے کو عثمانی کنٹرول میں لا کر پہلے عثمانی خلیفہ بھی بنے۔

سلطان سلیم کی کوششوں نے ان کے جانشین اور بیٹے سلطان سلیمان قانونی، جو عثمانیوں کے سب سے عظیم سلطان سمجھے جاتے ہیں، کے زیر قیادت مزید توسیع کی بنیاد رکھی۔

Exit mobile version