کوئٹہ: موسیٰ خیل میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم کی پرانا بازار راڑاشم موسیٰ خیل میں زائد المعیاد خوردنی مصنوعات اور پابندی عائد اشیاء کی فروخت پر کارروائی ، 5 جنرل اسٹورز مالکان پر جرمانے عائد اوردکانوں سے ایکسپائرڈ فوڈ پراڈکٹس ، ممنوعہ چائنیز نمک ، نان فوڈ گریڈ کلرز اور بغیر آیوڈین نمک برآمد ہوا ، جنہیں ضبط کرکے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔دوران معائنہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے خوراک کے کاروبار کیلئے قانوناً لازمی فوڈ بزنس لائسنس کا حصول جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی