Home پاکستان ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔

ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد (محمد آصف اعوان): معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے ، دورے کے دوران وہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک اسلام آباد پہنچ گئے ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔دورے کے دوران معروف اسکالر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔پاکستان میں قیام کے دوران عروف اسکالر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔یاد رہے گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکالر نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سےآنے سے قاصر تھے۔

Exit mobile version