Home پاکستان ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر...

ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر ہے،عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق جمہوریت کی بنیادی خصوصیت ہے۔

اتوار کو عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر ہے، عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق جمہوریت کی بنیادی خصوصیت ہے، عوامی نمائندے عوامی حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اظہارِ رائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، جمہوری نظام کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کردار ادا کریں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوری نظام میں مذاکرات اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے،مسائل کا حل ہمیشہ باہمی مشاورت سے ممکن ہے، ہمارا مذہب بھی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتا ہے، جو جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔

Exit mobile version