سعید غنی کا وزارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار واٹر بورڈ کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات دیہی ترقی ہاوسنگ وٹاون پلاننگ اور کچی آبادی سعید غنی نے مورخہ واٹر بورڈ کا دورہ کیا چیرمین آفس کارساز پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا .پپلزلیبریونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مرکزی چیرمین گل حمیدمیمن ۔ صدر لیاقت علی مگسی ۔ جنرل سیکریٹری محسن رضا کے علاوہ سیکریٹری انفارمیشن امین بلوچ ۔ سینئر نائب صدر سرفراز ملک ۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری اشفاق اعوان ۔جوائنٹ خورشید مہدی ۔ جوائنٹ سیکریٹری اکبر یوسفی ۔حسن مرتظی ۔ سید شہاب حسین منصور الحق کیانی ۔محمد اصغر ۔چیرمین آوٹ اسٹیشن معشوق لغاری ۔ رخدان اللہ ۔چیرمین ڈسٹرکٹ ساوتھ علی بلوچ ۔ چیرمین ہیڈ آفس یعقوب حسین ۔اقلیتی رہنما رفیق شریف ۔پطرس ۔ سلیم مسیح ۔اور دیگر عہدداران و کارکنان استقبال کیلے موجود تھے اس موقع پر وزیربلدیات کو پپلزلیبریونین کی جانب سے ہار اور گلدستے پیش کیے گئے ۔اجرک پہنائی گئی وزیربلدیات کی آمد اور روانگی کے موقع پر موجود کارکنون نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ پپلزلیبریونین کے جنرل سیکریٹری محسن رضا اور خورشید مہدی نے وزیربلدیات سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی. اس موقع پر واٹر بورڈ کے قائمقام ایم ڈی اسد اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *