لاک ڈاؤن میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں واٹر بورڈ سر فہرست آ گیا

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے مساجد ، امام بارگاہوں ، میڈیا ہائوسز سمیت شاہراہوں پر جراثیم کش اسپرے شروع کردیا

الرٹ نیوز : وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کو پانی کی فراہمی نکاسی آب کی سہولیات باہم پہنچانے کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں جدید مشینوں کے ذریعے جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ بھی شروع کر دیا ہے ۔

واٹر بورڈ کراچی کی شاہراہوں پر واٹر ٹینکرز کے ذریعے شہریوں کو ہاتھ دھونے کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے ۔ وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ کے عملے نے لاک ڈائون کے باوجود شہریوں کو پانی کی فراہمی اورسیوریج کا نظام معمول کے مطابق بحال رکھا ہوا ہے ۔

مذید پڑھیں : کورونا سے نمٹنے کیلئے واٹر بورڈ نے 22 ملین روپے دے دیئے

شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے مختلف علاقوں میں متعدد سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ، جب کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار لائنوں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ واٹر بورڈ کی تمام تنصیبا ت پر معمول کے مطابق کا م جاری ہے ۔علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے میٹروویل ، نارتھ کراچی ، آئی آئی چندریگر روڈ ،بفرزون ، سائٹ ایریا اور کورنگی میں واٹر بورڈ کی تیار کردہ جدید مشینوں کے ذریعہ جراثم کش ادویہ کا اسپرے کیا ہے ۔

اس دوران متعدد مساجد ، شاہراہوں متعدد اخبارات کے دفاتر اور میڈیا ہائوسز کے علاوہ کراچی پریس کلب میں بھی جراثیم کش ادویہ کا چھڑکائو کیا گیا ہے ۔ یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا ۔ صحافیوں خصوصاً صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے ایم ڈی واٹر بور ڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی کورونا کی وبا کے خلاف واٹر بورڈ کی کاوشوں کو سراہا ہے اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ۔

مذید پڑھیں : ملک ریاض نے آپ نیوز چینل کیوں بند کرایا ؟

مذید پڑھیں : جامعہ اردو نےغیر قانونی افسر کو قانونی مشیر بنا ڈالا

مذید پڑھیں : واٹر بورڈ نے حالیہ لاک ڈاؤن میں مثال قائم کردی

Show More

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close