کراچی ضلع وسطی کی 6 یونین کونسلز مکمل لاک ڈائون کرنے کی تیاری

الرٹ نیوز : ضلع وسطی کی بھی 6 یونین کونسلز کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

احکامات ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کیئے گئے ہیں ۔ضلع وسطی کی یونین کونسل 15 ، یونین کونسل 22 ، یونین کونسل 24، یونین کونسل 25 شامل ہیں ۔ جب کہ ضلعی وسطی میں آنے والی یونین کونسل 45 اور یونین کونسل 47 کا بھی حکم نامہ میں ذکر ہے ۔لاک ڈاؤن کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : بوٹ بیسن تھانے کی حدور میں مکمل لاک ڈائون کیلئے 43 مقامات منتخب

یونین کونسل 15 میں سرسید ، سیکٹر سیون ڈی ٹو نارتھ کراچی کا علاقہ شامل ہے ۔ یونین کونسل 22 میں بلاک ایف حیدری ، نارتھ ناظم آباد کا علاقہ شامل ہے ۔ یونین کونسل 24 اور 25 میں سیکٹر 15 اے اور 15 بی کے علاوہ بفروزن کے علاقے شامل ہیں ۔جب کہ یونین کونسل 45 میں ہادی مارکیٹ ،ناظم آباد نمبر دو اور ناطم آباد نمبر 3 کے علاوہ ناظم آباد نمبر 4 کے علاقے شامل ہیں ۔

یونین کونسل نمبر 47 میں پاپوش نگر ، ناظم آباد نمبر 5-اے، 5 سی ، پاپوش نگر کے علاقے شامل ہیں ۔ لاک ڈاؤن کی جانے والی 6 یونین کونسلز ضلع وسطی کے 7 تھانوں کی حدود میں آتی ہیں ۔متعلقہ تھانوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے یونین کونسلز میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *