ملک ریاض نے آپ نیوز چینل کیوں بند کرایا ؟

رپورٹ : شہزاد ملک

پاکستان میں رواں ہفتے ایک اخبار اور ایک ٹیلی ویژن چینل کو بند کر دیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سب سے زیادہ زوال میڈیا انڈسٹری پر آیا ہے ۔ تحریک انصاف کے دور میں دوسرا بڑا ٹیلی ویژن چینل بند ہوا ہے ۔ آپ نیوز نیٹ ورک نے 11 اپریل 2020 ہفتہ کی شام 6 بجے آخری بولٹن دے کر چینل بند کر دیا ہے ۔

بند ہونے سے قبل معمول کی نشریات جاری تھیں ۔ اطلاعات کے مطابق آپ چینل کو بند کرنے کا فیصلہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ جنہوں نے اچانک ایک فون پر چینل کو بند کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔ جس کے بعد نشریات فوری طور پر بند کر دی گئی ہیں ۔

مذید پڑھیں : ایشین نیوز بند ،70 صحافی مذید بے روز گار ہو گئے

ادارے کی جانب سے تمام ملازمین کو ایک نوٹس دیا گیا کہ چند ناگیز اور قانونی وجوہات کی بند پر آپ نیوز کا اردو چینل چلانا ممکن نہیں رہا ۔ تمام کارکنان کے واجبات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں مارچ کی تنخواہیں تین روز بعد یعنی 13 سے 14 اپریل تک ادا کی جائیں گی اور اپریل سے 11 مئی تک کی تنخواہ 21 اپریل کو ادا کی جائے گی ۔ 11 مئی کے بعد تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ کو ادا کی جائے گی ۔ اس دوران چیئرمین ملک ریاض ایک چینل شروع کریں گے ، جس میں آپ نیوز کے ملازمین کو ہی رکھا جائے گا ۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ اس چینل کو کچھ عرصہ قبل بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے خرید لیا تھا ۔ جس کے بعد ان کے اور آفتاب اقبال کے مابین کچھ مسائل کی وجہ سے اختلافات چل رہے تھے ۔ آفتاب اقبال نے ہی ایس چینل کی بنیاد رکھی تھی ، جس میں انہوں نے اپنے بھائی جنید اقبال ، بیٹی اور بھتیجا بھی بھرتی کر رکھے تھے ۔ اختلافات کے بعد ملک ریاض نے آفتاب اقبال کا کنٹرول محدود کر کے صرف ایک پروگرام کے لئے ان کو رکھ لیا تھا ۔ جس میں پروگرام کی ماہانہ پروڈکشن کے لئے 2 کروڑ روپے کا معاہدہ طے پایا تھا ۔ تاہم آفتاب اقبال اس کے باوجود بھی سی ای او کا کردار نبھاتے رہے ۔

مذید پڑھیں : پاکستانی میڈیا انڈسڑی شدید بحران سے دو چار

اس دروان ملک ریاض کی بیٹی اور آفتاب اقبال کے مابین اختلافات شدت اختیار کر گئے اور بات انتہائی زیادہ بگڑنے پر ہاتھا پائی کی نوبت آئی ، آفتاب اقبال اور ملک ریاض کی بیٹی کے سخت لڑائی میں آفتاب اقبال کے تین محافظ اور ملک ریاض کی بیٹی کے 10 سیکورٹی گارڈ بھی درمیان میں آ گئے ۔ مبشر لقمان کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع کیا گیا ۔ جس کے بعد آفتاب اقبال نے نیو ٹی وی جوائن کر لیا ہے ۔

اس سے قبل حیدرآباد سے شائع ہونے والے سندھی روزنامہ کے مڈ نیوز پیپر روزنامہ شام کو بند کر دیا گیا ہے ۔ جس کے تمام اسٹاف کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ شام اخبار کا شمار سندھ کے پرانے اخبارات میں ہوتا تھا ۔ تاہم اب اس کی سرکولیشن انتہائی کم ہو گئی تھی ۔ جب کہ کاوش میڈیا گروپ نے دیگر دو اخبارات کوشش اور کاوش بند نہیں کیئے ہیں ۔ شام اخبار سے وابستہ تمام ورکرز کو تنخواہ بھی ادا نہیں کی ۔ مجموعی طور پر 40 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : خیبر پختون خوا کے IG ثناءاللہ عباسی خود کرپٹ نکلے

معلوم رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد جہاں میڈیا کے لئے مسائل بڑھے ہیں ، وہیں پر کئی ادارے بند بھی ہو چکے ہیں ۔ جن میں وقت چینل بند ہوا ۔ ایکسپریس نیوز کا انگریزی ٹیلی ویژن چینل بند ہوا ۔ انگریزی میگزین ہیرالڈ کو بند کیا گیا ۔ ایک ماہ قبل اسلام آباد کے ایشین نیوز چینل اور ایشن اخبار کو بھی بند کیا گیا تھا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close