حکومت سندھ نے کوئی علاقہ سیل نہ کرنے کا اعلان کر دیا

الرٹ نیوز : حکومت سندھ کے وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کو کوئی بھی علاقہ سیل نہیں کیا جائے گا ۔ جو علاقے متاثر ہیں ان کو سیل کیا جائے گا ۔

سندھ حکومت نے یو سیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی احمد علی صدیقی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ یو سیز سیل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت کا یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو علاقے متاثر ہیں ، ان کو سیل کیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : جامعہ مسجد حقانی میں پولیس کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے : مجلس علمائے کراچی

ناصر حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ یو سی سیل ہونا سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گا ۔اس لئے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ہدایت دے دی ہیں کہ جن جگہوں پر وائرس کے متاثرہ ہیں، وہ گلیاں سیل کریں ۔ڈپٹی کمشنرز کو ورک کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ یو سی سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ ہو گا ۔اسی لئے مخصوص ایریا سیل کئے جائیں گے ۔

شام سے حکومت سندھ کو سخت تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close