ڈپٹی کمشنر شرقی کا پرانی حلقہ بندیوں کے تحت UC بندش کا حکم

الرٹ نیوز : ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی نے کارکردگی دکھانے کے لئے متحدہ دور کی یونین کونلسز کی حدود بندی جاری کردی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی نے سندھ حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لئے انتہائی عجلت میں فیصلہ کرکے متحدہ دور کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے تحت یونین کونسلز کی بندش کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔

مذید پڑھیں : کراچی کی 12 کچی آبادیاں سیل کرنے کا حکم

نوٹی فکیشن کے مطابق 12 یو نین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں سے 11 یونین کونسلز کے علاقوں میں سنگیشن غلطیاں سامنے آئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن میں کالعدم ٹاونز کی یوسیز کو شامل کردیا گیا ہے ۔ گیارہ میں سے 9 یونین کاونسلز کے نمبر غلط درج ہیں ۔ گیارہ میں سے ایک یونین کونسل کے نام ہی نئی فہرست میں موجود نہیں ہیں ۔ یونین کونسل کے نمبر غلط جاری ہونے سے عوام پریشان ہو گئے ہیں ۔

کالعدم یوسیز کے نمبر احکامات کا حصہ بنا دئیے گئے ہیں ۔ گیلانی ریلوے اسٹیشن یو سی 22 کا حصہ ہے ۔ نوٹیفکیشن میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کو یو سی 6 ظاہر کیا گیا ہے ۔ ڈالمیا کا علاقہ یو سی 23 میں واقع ہے ۔ نوٹیفکیشن میں ڈالمیا کو یو سی 7 ظاہر کیا گیا ہے ۔ جمالی کالونی یو سی 24 میں واقع ہے ۔ جمالی کالونی کو نوٹیفکیشن میں یو سی 8 ظاہر کیا گیا ۔

مذید پڑھیں : ضلع کورنگی کا اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس میمن جونیئر ملازمین کے ذریعے غیر قانونی دھندے چلانے لگا

گلشن ٹو یو سی 25 کا حصہ ہے ۔ گلشن ٹو نوٹیفکیشن میں یو سی 9 کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔ پہلوان گوٹھ یو سی 27 میں ہے ۔ پہلوان گوٹھ کو ڈی سی ایسٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں یو سی 10 ظاہر کیا گیا ہے ۔ گلزار ہجری یو سی 29 میں واقع ہے ۔ گلزار ہجری کو نوٹیفکیشن میں یو سی 12 کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔

صفورا گوٹھ یو سی 30 کا حصہ ہے ۔ نوٹیفکیشن میں اسے یو سی 13 کا علاقہ ظاہر کیا گیا ہے ۔جیکب لائن یو سی 10 میں واقع ہے ۔ جیکب لائن کو نوٹیفکیشن میں یو سی 9 بتایا گیا ہے ۔جمشید کوارٹریو سی 13 میں واقع ہے ۔ جمشید کوارٹر کو ڈی سی ایسٹ کے نوٹیفکیشن میں یو سی 10 کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *