IMF نے پاکستان کی ایک ارب 40 کروڑ ڈالر اضافی قرضے کی درخواست منظور کرلی

International Monetry Fund

پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر آئندہ ہفتے مل جائیں گے.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے ادارے سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے.

انہوں‌ نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کی درخواست کو سنجیدہ لیا ہے اور اس سے متعلق ایک پروپوزل تیار کیا جارہا ہے.

ارب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈابن سانشیز نے کہا ہے کہ جیسے ہی پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی تھی، اس کے بعد سے ہی ہم پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے تھے.

مزید پڑھیے: ہم دنیا سے لیا گیا قرضہ واپس نہیں کریں گے : وزیراعظم پاکستان

انہوں‌ نے بتایا کہ تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں، تاہم آئندہ ہفتے پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کردی جائے گی.

خیال رہے کہ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرض لے چکا ہے، تاہم اب یہ ایک ارک 40 کروڑ ڈالر پاکستان کا اضافہ قرضہ ہوگا.

اس حوالے سے پاکستان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ پاکستان کم شرح سود پر آئی ایم ایف سے قرضوں‌ کی درخواست کر رہا ہے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *