پاکستان نے بھارت کا ڈرون مارگرایا

Indian Drone

پاکستان آرمی نے کشمیر میں‌ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی جاسوسی ڈرون کیمرے کو مار گرایا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی) آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ واقعہ ایل او سی پر سانکھ سیکٹر پر پیش آیا.

افواج پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرون کیمرہ پاکستانی فضائی حدود میں‌600 میٹر تک اندر داخل ہوگیا تھا.

بیان میں‌ کہا گیا کہ بھارت کے اقدام کا فوری رد عمل دیتے ہوئے پاکستان آرمی نے اس ڈرون کو مار گرایا.

مزید پڑھیے:‌ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں دھماکا

آئی ایس پی اآر نے اس پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو بھارت کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے.

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس سے قبل گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں‌ ایل او سی کے نزدیک رکھچکڑی سیکٹر میں‌ بھی بھارتی ڈرون کیمرہ مار گرایا تھا.

واضح رہے گزشتہ برس پلوامہ حملے کے بعد بالاکوٹ میں‌ بھارتی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ برس مارچ میں ڈرون کیمرے کا دراندازی کرنے بھی اسی کی کڑی ہے.

یاد رہے کہ رواں‌ برس جنوری میں بھی باغ سیکٹر میں‌ پاکستانی فورسز نے بھارت کا جاسوس ڈرون کیمرہ مار گرایا تھا.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *