نجی اسکول اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کے پابند

رپورٹ : اختر شیخ

محکمہ تعلیم سندھ نے والدین کے لئے خوشخبری کا اعلان کر دیا ۔ڈائیریکٹوریٹ آف انسپکشن ،رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لسٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل منسوب حسین صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ تمام نجی اسکولوں اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کی رعایت کرنے کے پابند ہیں ۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز طلباء کو فیس میں 20 فیصد رعایت دیں گے ۔ ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو رعایت دیا جائے ۔ کوئی بھی نجی اسکول اساتذہ کو نکالے یا تنخواہ نہ دے تو ان کےخلاف کاروائی ہو گی ۔کسی بھی خلاف ورزی کی شکایات ڈائیریکٹوریٹ کو کر سکتے ہیں ۔محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال رکھیں ۔

مذید پڑھیں : نجی اسکولوں کے ملازمین آج سے تنخواہیں لینے اسکول آئیں گے

معلوم رہے کہ متعدد اسکول حالیہ دنوں مین اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائگیوں کے نام پر والدین سے فیسیں بٹور رہے ہیں جب کہ بعض اسکول اپریل کی مکمل فیس بٹور چکے ہیں ۔جن کو پابند کیا گیا کہ وہ 20 فیصد کم کریں گے اور اگلے ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کریں گے ۔

ڈائریکٹر جنرل منسوب حسین صدیقی کے دفتر سے جانے ہونے والے لیٹر کے مطابق والدین کی شکایات موصول ہورہی ہیں کہ نجی اسکول تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے والدین سے درخواست ہے کہ وہ ڈائریکٹوریٹ کے شکایتی سیل کے نمبر 02199217490 کے علاوہ ریاض احمد ، محب علی اور وقار سے رابطہ کریں ۔

مذید پڑھیں : ماما بے بی کیئر اسکول آج سے 11 اپریل تک کھولنے کا اعلان

معلوم رہے کہ ریاض خاصخیلی اور وقار کے بارے میں اس سے قبل متعدد اسکولوں کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں جب کہ حالیہ دنوں میں ان دونوں متنازعہ ملازمین کو دوبارہ نوازا جارہا ہے ۔اسی لئے ان دونوں کے نمبر دیئے گئے ہیں تاکہ ان کو شکایات موصول ہوں اور پھر اسکول مالکان سے سیٹنگ کی جاسکیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *