حکومت سندھ غریب عوام کو دھوکا دے رہی ہے : ثروت اعجاز قادری

الرٹ نیوز :‌سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خوراک اور راشن دینے کے اعلان کے بعد عوام تک راشن کی رسائی نہ ہونا تشویش ناک ہے ۔

عوام کو راشن کیلئے چیئرمین ، زکواۃ چیئرمین، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر کے لولی پاپ دیئے جا رہے ہیں ، گھر گھر راشن کی تقسیم میں حکومت صرف دعوؤں تک کام کر رہی ہے ۔ غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہے ، مستحق حق دار کو حق نہیں ملے گا تو یاد رکھا جائے بھوک و افلاس سے پریشان سڑکوں پر آ گئے تو کوئی روک نہیں سکے گا ۔

احتیاطی تدابیر کے نام پر عوام کو بھوک و افلاس پر مجبور نہیں کیا جائے ۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ سندھ غریبوں کو راشن کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لیں ، آٹا، چینی اور گندم کا بحران کرنیوالے معافی کے لائق نہیں ہیں ۔ جو بھی بحران اور کرپشن میں ملوث ہے فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

مذید پڑھیں : تحریک لبیک راشن کیساتھ گائے کا گوشت بھی تقسیم کر رہی ہے

بجلی وگیس کے بلوں کو تین ماہ کیلئے معاف کیا جائے ۔ کاروبار بند عوام پہلے ہی دو وقت کھانے اور کورونا وائرس سے شدید پریشان ہیں ، عوام کو بجلی و گیس کے بل معاف اور سبسڈی دیکر بھروائے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی عوامی فلاح و بہبود کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اپنی مدد آپ کے تحت غرباء و مستحقین میں راشن ، سبزیاں، ماسک، سینی ٹائزر تقسیم کر رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : مفتی منیب الرحمن نے حکومت سندھ کو چیلنج دے دیا

AKF کے رضاکاروں کی شب وروز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا عبادت ہے ۔ ہمیں اللہ کی رضا کیلئے مستحقین میں اجناس کی تقسیم کو تیز کرنا ہو گا ۔ چاروں صوبوں میں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار سفید پوش افراد کو گھروں میں راشن فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ حکومت کو غریبوں میں گھر گھر راشن پہنچانے کیلئے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دینے کو تیار ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close