بیوٹی پارلر بند ہونے سے اداکاراؤں کے چہرے بدل گئے

الرٹ نیوز : کورونا وائرس نے جہاں کئی لوگوں کو با پردہ کر دیا ہے وہیں پر کئی خوبرو چہروں کو اصلی حالت میں واپس لا کر ان کے اصلی چہروں کی یاد دلا دی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اداکارائیں گھروں میں بند ہو چکی ہیں اور بیوٹی پارلر ویران ہو گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 3 ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ جس کے باعث جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی معطل و متاثر ہوئی ہے ۔ وہیں بیوٹی پارلر کا شعبہ بھی مکمل ٹھپ ہو گیا ہے البتہ چین سے بعض تصاویر وائرل ہوئی تھیں جہاں انتہائی محتاط ہو کر بڑے برش سے بیوٹی پارلر چلایا جا رہا تھا ۔

یوٹی پارلر بند ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خواتین اور اداکاراؤں کو ہو رہا ہے ۔ کیونکہ اداکاراؤں کے خوبصورت چہروں کے پیچھے ان کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ بیوٹی پارلر کی محنت بھی شامل ہوتی ہے ۔ بیوٹی پارلر کی ہی وجہ سے اداکارائیں ٹی وی اسکرین اور تصاویر میں بے حد حسین نظر آتی ہیں ۔

لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اداکارائیں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں اور اس صورتحال میں بیوٹی پارلر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ لہذا سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔

صارفین سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں ۔
تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں ۔ ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت قرار دیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *