ماما بے بی کیئر اسکول آج سے 11 اپریل تک کھولنے کا اعلان

رپورٹ : اختر شیخ

ماما بے بی کیئر کیمبریج اسکول نے ایک بار پھر سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ۔ ماما بے بی کیئر کیمبریج اسکول کی چیئرمین پرسن میڈیم شبی زہرہ نے والدین کو میجسز کئے ہیں 6 اپریل سے 11 اپریل تک اسکول کھلے رہیں گے ۔

مامبا بے بی کیئر کیمبریج اسکول کی چیئرمین پرسن شبی زہرہ کے مطابق 6 اپریل سے 11 اپریل تک اسکول کی دونوں برانچز کھلی رہیں گی ۔ جہاں مونٹیسوری سے او لیول تک کے تمام طلبا و طالبات کے نتائج کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔

شبی زہرہ کے مطابق اسکول میں والدین اکیلے آئیں اور آ کر بچوں کے نتائج کارڈ لے جائیں تاہم زیادہ ’’گیدرنگ‘‘ نہ کی جائے ۔ اسکول صبح 9 بجے سے دو پہر 2 بجت تک کھلے رہیں گے ۔

مذید پڑھیں : حکومتی پیکج میں 2 لاکھ نجی اسکولوں کے 20 لاکھ اساتذہ کا حصہ کیوں نہیں ؟

معلوم رہے کہ پرائیوٹ اسکول ایسویسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل منسوب حسین صدیقی نے اسکولوں کو منع کررکھا ہے کہ وہ صرف اپنے عملے کے لئے اسکول کھولیں اور انہیں تنخواہیں دیکر اسکول بند کریں تاہم اب نجی اسکولوں نے نتائج کی تیاری اور اجرا کرنا بھی شروع کردیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اسکول کی جانب سے والدین کے نام لکھا گیا حکم نامہ کا عکس

اس حوالے سے نمائندہ الرٹ نیوز نے متعدد بار اسکول کی چیئرپرسن شبی زہرہ سے ان کے موبائل نمبر رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ۔ جب کہ نمائندے کی جانب سے منسوب حسین صدیقی سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے بھی فون ریسیو نہیں کیا ۔

معلوم رہے کہ کہ مامبا بے بی کیئر اسکول اس سے قبل بھی انتہائی متنازعہ رہا ہے کیوں کہ انہوں نے گزشتہ برس ایک پروگرام میں بھارتی ترنگا لہرا کر بھارتی گانے پر طلبہ سے ڈانس کرایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اور ان کی رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی گئی تھی تاہم سیکرٹری تعلیم نے تاحال فائل دبا کر رکھی ہوئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *