خواب میں بھائیوں میں جھگڑا ہونا

خواب الرٹ :

خواب :
میرے گھر میں خواب دیکھا گیا کہ میں اور میرے بڑے بھائی کا جھگڑا ہوتا ہے باہر ، اور میرا بڑا بھائی گھر آ جاتا ہے، کپڑے خون سے رنگے ہوئے ہوتے ہیں اور کہتا ہے : میں اسے اب نہیں چھوڑوں گا، دیکھو میرا دانت ہل رہا ہے، یہ اس نے کیا ہے۔ اس دوران میں آ جاتا ہوں، میرے کپڑے بھی خون سے رنگے ہوتے ہیں اور کہتا ہوں : میں نے اب مزید اس گھر میں نہیں رہنا، سامان سمیٹتا ہوں جلدی میں اور والدہ سے کہتا ہوں: چلو ماں، چلتے ہیں ۔ والدہ کا چہرہ بھی ہرا ہرا جیسا ہوتا ہے۔ اس خواب کی تعبیر کے بارے میں برائے کرم راہ نمائی فرمائیے!

جواب :
بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں بھائی سودی کاروبار میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بڑے بھائی اور ان کی اولاد مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں ، کسی مفتی صاحب کے سامنے اپنے کاروبار کا ذکر کریں اور حرام آمدن سے فوری توبہ کریں۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144107201208 ، دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *