ہم لاک ڈاؤن اور بھوک کے بیچ ایک رسی پر چل رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ملک اس وقت لاک ڈاؤن اور بھوک و افلاس اور معیشت کی تباہی کے درمیان ایک رسی پر چل رہا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے اپنا یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا.

انہوں‌ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہم نے تمام تعلیمی ادارے، مالز، شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور دیگر عوامی مقامات کو بند کردیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے ملک کے ذرعی شعبے کو کھلا رکھا ہے تاہم اب اہم اپنا تعمیری شعبہ بھی کھولنے جارہے ہیں.

اپنے بیان میں‌وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں‌ جہاں پہلے ہی غربت کی شرح بہت زیادہ ہے، وہاں ہمارے پاس یہ انتخاب ہے کہ ہم کووڈ 19 کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور اس بات کو یقین بنانے میں کہ لوگ بھوک سے نہ مریں‌ اور معیشت بھی نہ گرے، توازن رکھنا ہے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس توازن کی ایک سیدھی رسی پر چل رہے ہیں.

خیال رہےکہ ایک روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی صںعت کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کیا تھا.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *