جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اسلامپابندی کے باوجود سندھ میں نماز جمعہ کے اجتماعات

پابندی کے باوجود سندھ میں نماز جمعہ کے اجتماعات

حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں‌ نماز کے اجتماعات پر پابندی کے باوجود کراچی کے کئی مقامات پر نمازِ جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوئے.

ملک میں‌ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے صوبے میں اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.

اس دوران حکومت نے نماز کے اجتماعات محدود کرنے کا اعلان کردیا تھا، تاہم اس کے باوجود جمعہ کی نماز کے بڑے اجتماعات دیکھنے میں آئے تھے.

اس کے بعد سندھ حکومت نے اقدامات کو مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ 3 اپریل بروز جمعہ کو سندھ حکومت نے سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.

اس لاک ڈاؤن کا وقت دوپہر 12 سے سہ پہر ساڑھے تین بچے تک رکھا گیا تھا جس کا مقصد مسلمانوں‌ کو نماز جمعہ کے اجتماعات سے روکنا تھا.

تاہم اس لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح سے حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا، تاہم پھر بھی اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھنے والے مسلمانوں‌ نے اس لاک ڈاؤن کو بالائے طاق رکھ کر نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کی.

اس کے باوجود ایک ایسی تعداد بھی دیکھنے میں‌ آئی جو کورونا وبا کی وجہ سے نمازِ جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل نہ کرسکے.

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا