پاکستان سپر لیگ میں ایسا کیا ہے جو IPL میں‌ نہیں، ٹیمل ملز نے بتادیا

Indian Premier League

پاکستان کرکٹ کا مقامی میلا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جس میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بھی شامل ہوتے ہیں، بلا شبہ ایک برانڈ بن چکا ہے جس کی تعریف خود بین الاقوامی کھلاڑی کر رہے ہیں.

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلی جانے والی یہ لیگ شاید چکاچوند اور پیسوں‌ کی ریل پیل کے مقاملے میں چاہے بھارتی لیگ IPL کا مقابلہ نہ کرتی ہو، لیکن اس نے پھر بھی کئی شعبوں‌ میں‌ دنیا کی سب سے بڑی لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

یہ بیان دیا ہے ایک غیر ملکی کھلاڑی نے جسے سن کر دنیائے کرکٹ بالخصوصی پاکستان کے کرکٹ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے ہیں.

پی ایس ایل میں‌کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ٹیمل ملز نے کرک انفو کو ایک انٹرویو میں‌کہا کہ بلاشبہ آئی پی ایل ایک بڑی لیگ ہے اور اس کا مقابلہ کوئی لیگ فی الحال نہیں‌کرسکتی، تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل کچھ شعبوں‌ میں اس سے آگے ہیں.

یہ وجہ انہوں‌ نے پاکستان میں پیدا ہونے والے یکے بعد دیگر اسٹار فاسٹ بولرز کی ایونٹ میں انٹری کو قرار دیا.

ٹیمل ملز کا کہنا تھا پی ایس ایل میں‌ جو فاسٹ بولنگ دیکھنے کو ملی ہے وہ دنیا کی کسی کرکٹ لیگ میں‌ نہیں‌ ہے.

اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرز محمد حسنین اور نسیم شاہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ یہ دونوں‌ بہت ہی باصلاحیت فاسٹ بولرز ہیں.

انگریز کھلاڑی نے کہا کہ ان دونوں‌ نے اپنے کیریئر کا آغاز اس طرح کیا ہے جس کی خواہش ہر ایک بولر کو ہوتی ہے.

انہوں‌ نے کہا کہ پاکستانی لیگ کی فرنچائز اور فینز میں‌ کھیل کا جتنا جنون ہے وہ قابل دید ہے.

اپنی پرفارمنس سے متعلق ٹیمل ملز نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کروانا بھی ایک فن ہیں، وہاں وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں، اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں‌ ہوتی.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *