کورونا سے لڑنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کی 33 ارب کی امداد کیلئے تیار

ورلڈ بینک پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ امریکی ڈالر (تقریبآ 33 ارب روپے) کا پیکیج دے گا.

مذکورہ فیصلہ ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) کے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے منظور کیا ہے کہ جس کا مقصد عالمی وبا سے لڑنا ہے.

ورلڈ بینک کے مطابق اس مدد کے ساتھ پاکستان 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی گرانٹ ملے گی جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جاری منصوبوں میں آلات کے خریدنے میں‌معاون ثابت ہوں گے.

ورلڈ بینک نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ کورونا وبا اور صحت کے شعبے میں‌ایمرجنسی رد عمل کو دیہان میں‌رکھتے ہوئے ادارے کا پینڈیمک، ریسپونس افیکٹونیس پروجیکٹ (پی آر ای پی) بھی پاکستان کی مدد کرے گا.

ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر برائے پاکستان الینگو پٹچاموٹو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک پاکستانی عوام کے لیے کورونا سے لڑنے کے لیے اپنی مدد کو بڑھا رہا ہے.

انہوں‌ نے مزید کہا کہ پی آر ای پی اس وبا کا پتہ لگانے اس اسے مانیٹر کرنے کے لیے ملکی صلاحیت کو بہتر بنائے گا.

اس کے علاوہ غریبوں‌ تک مالی مدد پہنچانے کے لیے بھی اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا.

اپنے بیان میں ڈرائریکٹر برائے پاکستان نے کہا کہ ورلڈ بینک وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس مشکل وقت میں‌اپنے منصوبوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنائے گا.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *