پاکستان میں کورونا سے 19 ہلاکتیں، مریضوں‌ کی تعداد 16 سو سے تجاوز

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

پاکستان بھر میں مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 16 سو سے زائد ہوگئے.

ملک میں وفاق اور صوبائی حکومتوں‌کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلانات کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں‌ اضافے کی رفتار کچھ کم دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے باوجود کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے.

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک میں‌کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 6 سو 25 ہوگئی ہے.

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 19 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں.

سندھ میں‌کورونا وائرس کے 508 کیسز، پنجاب میں‌ کورونا وائرس کے 593 کیسز، خیبرپختونخوا میں‌ کورونا وائرس کے 195 کیسز، بلوچستان میں‌ کورونا وائرس کے 144 کیسز، اسلام آباد میں‌ کورونا وائرس کے 51 کیسز، گلگت بلتستان میں‌‌ کورونا وائرس کے 128 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں.

ہلاکتوں‌ میں‌ پنجاب میں‌ 6، سندھ اور خیبرپختونخوا میں‌5، 5 جبکہ گلگت بلتستان میں‌ 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *