ٹرمپ کا برطانوی شاہی خاندان سے متعلق اہم بیان، شہزادہ ہیری کیلئے خطرہ بڑھ گیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانوی شاہی خاندان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا، جس کے بعد ہیری اور میگھن کے لیے خطرہ بڑھ گیا.

امریکی صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اب شاہی خاندان کے چھوٹے ثپوت شہزادہ ہیری کو سیکیورٹی فراہم نہیں‌ کریں‌ گے.

یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا.

انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ اور ملکہ ایلزبتھ کا بہت بڑا مداح ہوں.

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابقہ شہزادے ہیری اور میگھن مارکل نے برطانیہ چھوڑ دیا ہے، اور کینیڈا میں‌ مستقل رہائش اختیار کی.

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ کینیڈا کو چھوڑ کر امریکا میں مقیم ہو رہے ہیں، تاہم ایسے میں‌ امریکا ان کی سیکیورٹی کے لیے ایک ڈالر نہیں دے گا، انہیں یہ اخراجات خود کرنے ہوں گے.

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد اس سابقہ شاہی جوڑے کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، تاہم اگر برطانوی حکومت یا پھر خود ہیری اور میگھن اس کا خرچہ برداشت کریں تو سیکیورٹی مل سکی ہے.

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *