افسران کو بچانے کی کوشش، سی ڈی اے کے 3 افسران کے دوسرے محکموں میں‌تبادلے

اسلام آباد (الرٹ نیوز): سی ڈی اے کی جانب سے گریڈ 18کے 3اعلی افسران کے تبادلے دوسرے محکموں میں کردیے گئے۔

الرٹ کو موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر لطیف گل کے دستخط سے جاری ہونے والے مکتوب نمبر CDA-3(1)(1)-Pers/88/Sec-1/1374کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کےبعد گریڈ 18 کی خاتون افسر نشا اشتیاق کو ڈائریکٹر کوآرڈینیشن سے ہٹا کر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ ون تعینات کردیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد الدین کو ای اینڈ ڈی ایم سے ہٹا کر سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔

 

گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیزار سمیع خان کو کورآرڈی نیشن سے ہٹا کر عارضی طور پر ڈائریکٹر کورآرڈنیشن کونسل تعینات کیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *