انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کی نومنتخب وزیرِ تعلیم کو جامعہ کا دورہ کرنے کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کے صدر سید اقبال حسین نقوی اور جنرل سیکریٹری اور نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عرفان عزیز نے نو منتخب وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اوراردو یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر شفقت محمود کو عہدے کی مبارک بادپیش کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

 

بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے تعلیم سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان کے دور میں وفاقی اردو یونیورسٹی قومی ادارے کی حیثیت سے اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

 

اساتذہ نمائندوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی زبان میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے قائم کی جانے والی اردو یونیورسٹی اعلی سطحی قیادت کی جانب سے عدم توجہی کے باعث اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے معاملات افسر شاہی کے حوالے کردینے سے بحران پیدا ہوئے۔

 

بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کودرپیش مسائل کے حل اور یونیورسٹی کومثالی قومی ادارہ بنانے میں شفقت محمود کے بین الاقوامی تعلیمی تجربے سے بھر پور فائدہ حاصل ہوگا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم عہدے کے لحاظ سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ہیں

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *