پی ایچ ڈی ایسوسی ایشن نے آن لائن الیکشن کے نتائج جاری کردیئے

الرٹ نیوز : ملک بھر میں پی ایچ ڈی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے آن لائن الیکشن میں ممبران کا چناؤ کر لیا ، ڈاکٹر سید حیدر علی زیدی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے .

تین روز سے جاری رہنے والے آن لائن الیکشن میں ملک بھر سے حال ہی میں پی ایچ ڈیز مکمل کرنے والوں نے نے حصہ لیا ، جس میں ڈاکٹر حیدر زیدی پی ایچ ڈی ایسوسی ایشن کے پہلے صدر منتخب کئے گئے ہیں ،ڈاکٹر مہر حسن کو کراچی سے جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے .

جوائنٹ سیکریٹری کے لئے الیکشن میں ڈاکٹر محمد الیاس خاکی کو کراچی منتخب کیا گیا ہے ، جب کہ ٹریژرار کے لئے ڈاکٹر راشد اقبال کو بہال پورسے اور ڈاکٹر محمد علی کو پنجاب یونیورسٹی سے بطور آرگنائزر منتخب کیا گیا ہے ۔

علاقائی سطح پر نائب صدور منتخب کئے گئے ہیں جن میں آزاد جموں و کشمیر سے ڈاکٹر محمد سفیان کو ،اسلام آباد سے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو ،گلگت بلتستان سے ڈاکٹر عابد حسین کو ، بلوچستان کوئٹہ سے ڈاکٹر اسد اللہ کو ،خیبر پختونخواہ سے ڈاکٹر عشرت جمیل کو پشاورسے ،سندھ سے ڈاکٹر محمد نور حسین اصغرعلی کو ٹنڈو جام حیدر آباد سے اور پنچاب سے ڈاکٹر ارسلان سیہگل کو فیصل آباد سے منتخب کیا گیا ہے ۔

اس کے بعد مذکورہ نائب صدر مل کر سینیئر وائس پریزیڈنٹ کا انتخاب کریں گے ، جو صدر کی عدم موجودگی میں ایسوسی ایشن کے جملہ مسائل کو دیکھیں گے . پاکستان میں پہلی دفعہ پی ایچ ڈی ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی ہے ، جو کہ تمام بے روزگار پی ایچ ڈیز کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ جدوجہد کرے گی .

خاص طور پر IPFP سمیت دیگر مسائل کے حل اور پی ایچ ڈیز کے حقوق کا تحفظ سمیت ملک بھر میں تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ ممبران کی باہمی تعاون ، تحقیق کو جامعات اور انڈرسٹریز کے باہمی تعاون میں اضافہ جیسے منصوبوں پر کام ایسوسی ایشن کا بنیادی ہدف ہوگا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *