کراچی میں عیدالاضحٰی کی نماز کے اوقات

عید الاضحٰی کے روز کراچی کی بڑی مساجد اور عید گاہ میں نمازِ عید کے اجتماع منعقد کیے جارہے ہیں جن کے اوقاتِ کار یہ ہیں:

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن فیڈرل بی ایریا کی مرکزی عیدگاہ ’’ٹی ‘‘ گراؤنڈ میں عیدالاضحی کی نماز پڑھائیں گے ۔

مدنی جامع مسجد بلاک ’’N‘‘ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کی نماز 7:30 بجے ہوگی۔ امامت حافظ قاری انوار الٰہی فرمائیں گے۔

جامع مسجد زکریا نزد سچل تھانہ 6:45 بجے

مکہ مسجد گرین ٹاون 6:30 بجے

سبیل والی مسجد گرومندر، سبحانی مسجد جمشید روڈ، یوسفی مسجد گولیمار چورنگی ناظم آباد 6.20 بجے

جامع مسجد بنوری ٹاٶن 7:15 بجے

نشتر پارک 8:15 بجے

ناظم آباد عیدگاہ 8.00 بجے

عثمانیہ مسجد گلبہار کالونی اور  الفلاح مسجد کریم آباد  6.45 بجے

جامع مسجد بلال کی عید گاہ سیکٹر 5.c نیو کراچی، جامع مسجد رحمانیہ کشمیر روڈ، جامع مسجد غریب نواز صرافہ بازار یوپی موڑ نارتھ کراچی اور جامع مسجد عبداللہ بن مسعود عمر گوتھ منگھوپیر 7.00 بجے

جامع مسجد حنفیہ محمدی ،بلاک 6 لیاقت آباد میں مولانا آثار اللہ بیان فرمائیں گے اور نماز عید 7:30 پر ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد تاج ، محمو دآباد گیٹ میں مولانا بختیار علی بیان فرمائیں گے اور نماز 7:30 پر ادا کی جائے گی۔

 

جامع مسجد المنیب ،سیکٹر5-Eسرجانی ٹاؤن میں مولانا منیر احمد بیان فرمائیں گے جبکہ جماز 7:30 پر ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد مدینہ ،بلاک15،FBایریا میں مولانا وقارالحسن بیان فرمائیں گے اور نماز ساڑھے سات بجے ادا ہوگی۔

مصطفیٰ جامع مسجد ،بلاک14،FBایریا میں قاری محمد زمان چشتی بیان فرمائیں گے اور نماز سات بجے ادا ہوگی۔

جامع مسجد نورالاقصیٰ،موسیٰ کالونی، گلی نمبر 8 میں علامہ محمد جمشید ہاشمی بیان فرمائیں گے اور نماز 7:30 پر ادا ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *