امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا

الرٹ نیوز: چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ نئے مریض امریکا میں سامنے آئے جن کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہے۔ امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 12 سو سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب چین میں تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ اور بیرون ممالک سے چین آنے والے افراد میں کورونا کی تشخیص کے باعث یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اٹلی میں مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ متاثرین کی کل تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہے۔جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپین میں 700 سے زائد کورونا متاثرین ہلاک ہو گئے جو اب تک رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتیں ہیں۔ اسپین میں مجموعی ہلاکتیں 4300 سے تجاوز کر چکی ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہے اور 7 ہزار مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *