الخدمت ڈیڑھ کروڑ روپے کا راشن تقسیم کر چکی ہے

الرٹ نیوز : لاک ڈاؤن سے متاثرخاندانوں میں الخدمت کے تحت راشن تقسیم ، سندھ بھر میں ہزاروں رضا کار ڈیڑھ کروڑ روپے کا راشن مستحق خاندانوں کو فراہم کرچکے ، اہل خیر افراد گھروں میں قید غریبوں کی مدد کیلئے الخدمت سے تعاون کریں

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں خاص طور دھاڑی پر کام کرنے والے محنت کشوں و سفید پوش لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی تا کشمور ہزاروں رضا کارڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا راشن اورتیار کھانا لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں قید خاندانوں میں تقسیم کرچکے ہیں .

سکھر میں قائم قرنطینہ سینٹر میں الخدمت کے رضا کار ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں، پیرامیڈیکل اسٹاف ودیگر کو 3 وقت چائے،بسکٹ ،پاپے اورصاف پانی فراہم کررہے ہیں ، اسی طرح لوگوں میں حفاظتی کٹس ، ماسک، سنیٹائرز فراہم اورمخصوص مقامات پرہاتھ دھونے کے لیے صابن وپانی کی ٹنکیاں رکھی گئی ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں ، اناج، راشن اورنقد عطیات الخدمت کے دفاترمیں جمع کرائیں ، سندھ بھر میں پھیلے ہوئے الخدمت کے رضا کار مستحقین کے گھروں تک فوری راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں.

متاثرین بڑی تعداد الخدمت کے دفاتر سے رابطہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے سندھ حکومت کو اپنے طبی ادارے جن میں 17 اسپتال، 6 میڈیکل سینٹر70 ، ایمبولینس ، ڈائیکنوسٹک سینٹرز کی خدمات پیش کی ہیں، مشکل و امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اورکورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے .

ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں ،استغفار کریں، حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر اپنے لیے ، اپنے اہلخانہ ، اہل محلہ کے لیے عمل کریں ، ذراسی غلطی پورے علاقے کو خطر ناک نتائج سے دوچار کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں