سی پی برابر مسجد شرف آباد کے امام نے نماز جمعہ پڑھانے کا اعلان کردیا

بلاگ : انس پیرزادہ

جامعہ مسجد سی پی برابر سوسائٹی شرف آباد کے امام و خطیب مولانا ضاء الدین پیرزادہ نے مسجد میں نمازیں اور جمعہ با جماعت پڑھانے کا اعلان کردیا.

مولانا ضیاء الدین پیرزادہ نے اپنے مختلف نمازیوں کے فون کالز ، میسجز کے بعد آڈیو بیان جاری کیا ، جس میں انہوں نے نمازیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ” ساتھیوں کی جانب سے فون پر بار بار پوچھا جا رہا ہے کہ نماز ہو گی یا نہیں .؟ بہت سارت لوگوں میں کنفیوژن پائی جا رہی ہے .

اس بارے میں‌ سننے میں آیا ہے حکومت سندھ نے 27 مارچ سے 5 اپریل تک غالبا نماز باجماعت ادائیگی پر پابندی عائد کی ہے ، یا اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا ہے اگر اس قسم کی کوئی بات ہے بھی تو انشاء اللہ جب تک ہم مکلف ہیں ، آزاد ہیں ، خیر و عافیت سے ہیں ہم نمازیں با جماعت پابندی کے ساتھ پڑھائیں گے اور سی پی برابر میں پابندی کے ساتھ نماز ہونگی اور نماز جمعہ بھی ہو گا .

مولانا انہوں نے آڈیو بیان میں مذید کہا کہ آپ حضرات ہر صورت میں حاضر ہونے کی کوشش کریں اور اللہ تعالی ہمارے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے ، ہماری ہر قسم کے وائرس اور ہر قسم کی پریشانی سے حفاظت فرمائے ،ان شاء اللہ تمام نمازین وقت پر ہونگی اور اپنے معمول پر ہونگی .

اس لئے ساتھیوں‌ کو پریشان ہونے اور ڈرنے کی یا فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . جب تک ہم مکلف ہیں اور نمازیں ہمارے ذمہ ہیں ،پڑھنا اور پڑھانا ہیں تو ان شاء اللہ تعالی ہم حسب سابق یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ، ماسوائے اس کے کہ مجھے ہی نہ اٹھا لیا جائے یا خدانخواستہ کوئی معاملہ اور نہ ہو جائے ، اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے اللہ خیر و عافیت والا معاملہ فرمائیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں