موجودہ حالات میں سورۃ یسین پڑھیں

بلاگ : جہاں آرا لطفی

جب کوئی مشکل میں ہو تو سورہ یسین کی تلاوت کو نجات کا ذریعہ بتایا جاتا ۔ اس میں شک نہیں کہ جو بھی اس کو پڑھتا ہے ،اللہ اس کی سن لیتا ہے ، وہ رحمان اور رحیم جو ہے . لیکن … لیکن …. اصل بات یہ ہے کہ سورہ یاسین میں کیا ہے ،جو جاننا ضروری ہے ۔خاص طور پر ایسے وقت میں جو آج ہم پر آن پڑا ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں.

پہلی آیت :
یسین : یعنی ی س ی ن : یہ حروف مقطعات کہلاتے ہیں ۔ کئی سورتوں کی ابتدا میں ہیں ۔ جس دور میں قرآن نازل ہوا اس دور کے اسالیب بیان میں اس کا رواج تھا اور یہ معروف اسلوب تھا ، خطیب و شعراء کا طریقہ کار تھا کہ اپنے کلام کا آغاز کرنے یہ پہلے چند حروف کی ادائیگی کیا کرتے تھے .

بتایا جاتا ہے کہ سامعین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ایسا کیا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ نہ کسی نے ان حروف پر سوال اٹھایا کہ یہ کیا ہیں اور نہ ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ ان حروف کے کیا معانی ہیں ۔یہی عربی تفاسیر میں ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ان کے معنی نہیں معلوم ہونے سے احکامات قرآن اور سنت رسول کی بجا آوری اور پیروی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی ۔ واللہ اعلم باالصواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں