مفتی اعظم پاکستان نے سندھ حکومت کی تائید میں فتوی جاری کردیا

الرٹ نیوز : سندھ حکومت کے مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے فیصلے کی توثیق میں مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی نے رات گئے فتوی جاری کردیا ہے .

دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء سے جاری ہونے والے فتوی میں لکھا گیا ہے کہ ” الحمدللہ و کفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی ، اما بعد :

جامعہ دارالعلوم کراچی کے مفتی اعظم پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والا فتوی

1کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے محدور افراد سے زیادہ لوگوں کو جمعہ میں شرکت سے منع کیا ہے لوگ اس کی پابندی کریں .

2 جو حضرات اس کی پابندی کی وجہ سے جمعہ میں شریک نہیں ہونگے وہ شرعا معذور ہیں ، ایسے لوگ اپنی اپنی جگہوں پر نماز ظہر حتی الامکان جماعت کیساتھ ، انفرادی طور پر ادا کریں .

3 جمعہ کے علاوہ دیگر نمازوں میں میں بھی انہیں احکام پر عمل کیا جائے .واللہ سبحانہ ولی التوفیق .

4 جہاں بھی نماز ادا کی جائے اس کے بعد توبہ استغفار اور وبا دور ہونے کیلئے دعا کا اہتمام کیا جائے .

یہ فتوی دارالعلوم کراچی کے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی ، مفتی محمد تقی عثمانی اور مفتی عبدالروف سکھری کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں