تحریک لبیک کے 1200 کارکنان 50 ہزار گھروں میں راشن تقسیم کریں گے

الرٹ نیوز : تحریک لبیک کے 1200 کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ پر 50 ہزار گھروں میں راشن تقسیم کیلئے نکل گئے .

تحریک لبیک کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کورونا وائرس کا بحران شروع ہوا تو تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن نے ہنگامی طور پر اپنا اجلاس بلایا اور یہ بات طے کی کہ تمام کارکنان اس آزمائش کی گھڑی میں غریب اور پریشان حال عوام کی بھرپور طریقے سے مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اسی سلسلے میں ہم نے 1200 ایسے رضا کار جو دن رات اپنے امدادی کاموں کو سر انجام دے سکیں ، ان کا پورا دستہ تیار کیا اور پھر کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کرنا شروع کیا . آہستہ آہستہ مخیر حضرات نے بھی گھر آباد کرنا شروع کردیا .

اب یہ سلسلہ ہے کہ پچھلے 5 دنوں سے روزانہ ہر ضلع میں تقریبا 250 سے 300 راشن تقسیم کیئے جا رہے ہیں اور یہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ اس طرح ہے کہ سوشل میڈیا پر تمام اضلاع کے واٹس نمبر دے دیئے گئے ہیں ، جہاں ضرورت مند اور پریشان حال لوگ اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں اور پھر ان سے کارکنان فون پر رابطہ کرتے ہیں اور ان سے ذیادہ سے ذیادہ 2 دن کا وقت لیتے ہیں کیوں کہ راشن تو کثیر تعداد میں ہے مگر اس کی پیکینگ میں لوڈینگ میں اور شفٹینگ میں کافی مشکلات کا سامنا ہے .

اس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کمیشنر کراچی کو بھی درخواست دی ہوئی ہے کہ ہر اضلاع میں کم از کم 25 سے 30 کارکنان کے ایسے پاسیز بنائے جائیں ، جس سے وہ کراچی بھر میں امدادی کارروائی کے سلسلے میں آمد و رفت کرسکے . لیکن ابھی تک صرف ضلع جنوبی میں کے ڈی سی نے اجازت دی ہے ، باقی تمام اضلاع کی طرف سے روزانہ پریشان کیا جارہا ہے اور ابھی تک اجازت نامہ نہیں دیئے جا رہے .

اس کے باوجود کارکنان اس وباء کے عالم میں بھی اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت انجام دے رہیں ہیں .روزانہ کی بنیاد پر وہ اپنے گھروں سے نکلتے ہیں ، راشن اٹھا کر رابطہ کردہ مستحقین کے گھروں پر راشن فراہم کرتے ہیں اور یہ سلسلہ اس لئے ہے کہ گھروں پر راشن پہنچانے کا تا کہ کہیں بھی ہجوم نہ لگے ، حقیقی مستحقین تک اپنا راشن پہنچا سکوں ۔

ان شاء اللہ یہ سلسلہ ہم جاری رکھیں گے ، ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے کام کو آنے والوں دنوں میں مربوط اور مضبوط کریں گے اور اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے آئندہ دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہر اضلاع میں 500 راشن تک تقسیم کریں گے اور ہمارا ہدف یہ ہے کہ اس وباء کے دوران 50 ہزار گھرانوں تک راشن پہنچانا ہے۔ اسکے علاوہ کئی علاقوں میں کھانہ اور دودھ بھی تقسیم کیا جا رہا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں